مکرمی!ملک کو قرضوں کے بڑھتے ہو ئے بوجھ سے نجات دلانے اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ماہرین کی ٹاسک فورس فورم قائم کی جائے اورعملی طور پر اصلاحی اقدامات بلا تاخیر کیے جائیں۔اس سلسلہ میں ا نجینئرز سٹڈی فورم نے اپنے اجلاس میں جو تجا ویز دی ہیں وہ یہ ہیں کہ صنعتی اور ضلعی پیدوار یت میں اصلاحات کے ساتھ اضافہ کیا جائے جس سے قتصادی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔بجلی کے نظام میں موثر اصلاحات کے ساتھ فنی نقصا نات کنٹرول کیے جائیں۔مزید سر کاری تھرمل بجلی گھروں کی کار کردگی بہتر کر کے بجلی کی پیداوار بڑھا ئی جائے گی۔ گیس اور پٹرول کے ملکی ذخائر بڑھا نے کے لیے مو ثر اقدامات کیے جائیں۔ملکی قرضوں میں اضافہ کو روکا جائے ملک معیشت کی بہتری کے لیے موثر اصلاحات کی جائیں تو اس سے زرعی اور صنعتی پیداواریت آٹھ فی صد سے زائد ہو سکتی ہے اور معاشی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ (میاں فضل احمد، ا نجینئرز سٹڈی فورم)