کراچی ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نمبرون سنوکر کیوئسٹ محمد آصف کوترکی میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن کا ٹائٹل دوبارہ جیتنے پر سرسید یونیورسٹی انتظامیہ نے مبارکباد دی ہے ، سرسید یونیورسٹی کے چانسلرجاوید انوار، وائس چانسلر ڈاکڑ ولی الدین، رجسٹرار سیدسر فراز علی، کنونیئر سپورٹس وقاص جاوید بخاری، قائم مقام کنونیئر سپورٹس قاضی نصر عباس اور ڈائریکٹر سپورٹس انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار نے پاکستان کے لئے ورلڈ اسنوکر ٹائٹل جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ، محمد آصف نے جس محنت سے فائنل میں فلپائن کے کیوئسٹ کو 8-5 کے فریم سے ہراکر ورلڈسنوکر کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا، اس پر سرسید یونیورسٹی کی پوری انتظامیہ اور یونیورسٹی کے طالب عملوں نے بھی اس عظیم کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔