ابوظہبی (این این آئی) امارات میں اونٹوں کا مقابلہ حسن 14 دسمبر سے شروع ہوگا ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین بحر اوقیانوس کے مقابل فوجی اڈا بنائے گا ۔٭ریاض (این این آئی)سعودیہ میں بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس کے آغاز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔٭لندن(این این آئی)انگلینڈ میں پولیس نے مشتبہ اشیاملنے پر 50 سے زائد گھر خالی کرالئے ۔٭ابو ظہبی (این این آئی) متحدہ امارات کی ریاستوں کے درمیان اب اتحاد ٹرین چلے گی۔٭تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈیوڈ بارن پہلے غیرعلانیہ دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے ۔٭تہران(نیٹ نیوز ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں امارات کے مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون نے اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔ ٭ واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے 2022ئمیں بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔٭ بغداد(این این آئی)سیکورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ شمالی عراق کے گاں قرہ سالم کے قریب داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔٭ واشنگٹن (این این آئی) واشنگٹن میں ہونے والی ڈیموکریسی اجلاس میں غیر جمہوری قوتوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔٭سٹاک ہوم (این این آئی)وبائی مرض کورونا اور اس کے معاشی نتائج کے باوجود بین الاقوامی اسلحہ ساز صنعت نے اپنے ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے۔٭ کابل(این این آئی)کابل میں بچوں کیلئے موبائل لائبریری کی سہولت بحال کردی گئی۔ ٭تہران (این این آئی)ایران کی قومی کرنسی ریال کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور اس نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی بحالی کی نئی کوششوں کے بعد ریکارڈ نچلی سطح تک ٹھوکرکھائی ہے ۔٭ قاہرہ (این این آئی)مصر میں اپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع نیو مصر کی ایک اپیل عدالت نے ملزم کو ایک کتے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 15,000 پائونڈ جرمانہ عائد کردیا۔٭نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلور میں واقع ایک گرجاگھر میں انتہا پسند ہندو زبردستی داخل ہوگئے اور وہاں موجود لوگوں پر تبدیلی مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔٭تل ابیب (این این آئی) اسرائیل کے انٹرنیٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ یگال اونا نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسرائیل میں سائبر حملوں کی کوششوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ پانچ معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔٭بنجول(این این آئی)گیمبیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اداما بارو نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے ۔