نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت نے ملک میں تیار شدہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے استر میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ٭قا ہر ہ ( اے ایف پی ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈر سمیت 9عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔٭واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکی ریاست جارجیا میں ایک شخص نے چوری کے الزام میں فا ئرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو کا فیس بک پیج عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت سے بھرپور مواد پوسٹ کرنے پر بلاک کردیا۔٭بر ازیلیہ ( اے ایف پی ) افریقی ملک کانگو میں سکیو رٹی فورسز کی ایک کاررروا ئی کے دوران 14عسکریت پسند مارے گئے ۔٭ریاض(صباح نیوز) سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار قدیمہ نے فرانس سے قدیم عربی تحریر والا سنگی کتبہ دریافت کرلیا ۔٭لندن(این این آئی)لندن میں ایک ہی خاندان کی دس خواتین نے چھاتی کے کینسر کو شکست دے کر خوب جشن منایا۔٭ مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)امر یکہ نے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کو دو مزید جدید ترین جنگی طیارے دے دیئے ہیں۔