واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ذمہ داریاں سنبھال لیں اور کہا کہ دنیا کی نظریں امریکہ پر جمی ہوئی ہیں کہ کیا وہ ملک کے اندر تقسیم کو ختم کر سکتاہے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) فرانس سے رافیل جنگی طیاروں کی تیسری کھیپ بھی بھارت پہنچ گئی۔٭ واشنگٹن(اے ایف پی) عالمی سائنسدانوں نے کورونا کی تباہ کاریوں کے باعث ’’قیات کی گھڑی‘‘ کو رات 12 بجے سے 100سیکنڈ پہلے سیٹ کر دیا ہے ۔٭خرطوم (این این آئی)سوڈانی حکومت نے ایک بار پھر پڑوسی ملک ایتھوپیا کی طرف سے فوجی مداخلت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج ایتھوپیا میں داخل نہیں ہوئی،الزام بے بنیاد ہے ۔٭تہران(نیٹ نیوز)ایران نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی فروخت کا داغ جرمنی کے دامن سے ختم نہیں ہوگا۔