واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن پر دنیا بھر میں بچوں کے پاؤڈر کی فروخت روکنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا۔٭بیجنگ(اے ایف پی )چین میں کورونا چیک پوسٹ پر 2افراد کو قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ٭ریاض(نیٹ نیوز) عرب اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی دو بم کشتیاں تباہ کردیں۔٭پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی حکومت نے کورونا کے باعث بند ایفل ٹاور کو 15جولائی سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔٭ ابوجا(اے ایف پی) نائیجیریا میں ایک فوجی قافلے پرحملے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 سے بڑھ کر 35 ہوگئی جبکہ 30 فوجی تاحال لاپتہ ہیں۔ ٭بنکا ک (آن لائن)تھائی لینڈ کی کابینہ نے ہم جنس پرست یونینز کو قانونی حیثیت دینے بارے دو مسودوں کی منظوری دیدی۔٭سیول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے گذشتہ روز سے لاپتہ میئر پارک وان سون کی لاش پولیس کو مل گئی ۔٭انقرہ (این این آئی)ترکی نے ایف 16پر روسی ساختہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے ۔٭ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس نے پانچ ماہ کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کر دیا ۔٭ہانگ کانگ(صباح نیوز) امریکی یونیورسٹی کے سینئر محقق سٹیفن روچ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو کورونا وائرس کے وبائی بحران کو مل کر حل کرنا چاہئے ۔ ٭ریاض (این این آئی )سعودی دارالحکومت الریاض میں قائم شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے القدس کے عنوان سے ایک دستاویزی با تصویر کتاب شائع کی گئی ہے ۔٭موغادیشو(این این آئی) صومالیہ کی اپوزیشن جماعت وجدرکے صدر عبدالرحمان نے کہاہے کہ قطری حکومت صومالیہ کو نجی تنظیم کے طورپر دوسرے ممالک کو ضرر پہنچانے کیلئے استعمال کررہی ہے ۔٭نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔متعدد گائوں زیر آب جبکہ مکانات تباہ اور مویشی پانی میں بہہ گئے۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کورونا کا شکار جبکہ مزید8 ہلاک ہوگئے۔٭ خرطوم(نیٹ نیوز)سوڈان میں 6 وزراء کے استعفے قبول ، وزیراعظم نے وزیر صحت کو برطرف کردیا۔٭نوم پنھ (این این آئی)کمبوڈیا کے ایک صوبے میں کتے کا گوشت بیچنے اور کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔٭ سیول (آن لائن)جنوبی کوریا نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ تعطل کا شکار ایٹمی سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوشش کرے ۔٭واشنگٹن (این این آئی) مریکہ کے نائب صدر نے کہا ہے کہ سکول نہ کھولنے والی ریاستوں کا احترام کرینگے ۔٭لندن(نیٹ نیوز) لندن میں بھاری بھرکم کرین رہائشی عمارتوں پر گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ٭ریاض (آن لا ئن) سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت سونے ، چاندی اور تانبے کی پیداوار میں اضافہ کیا جارہا ہے ، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں معدنیات کو پٹرول کا متبادل بنا دیا جائے ۔