٭ دوبئی ( نیٹ نیوز )خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قطر پر بحری مال برداری کے سلسلے میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ٭ برسلز ( نیٹ نیوز )یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے انٹرنیٹ کاپی رائٹس قوانین میں اصلاحات کے ایک مسودے کی منظوری دے دی ہے ٭واشنگٹن (این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان کی ریفارم کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی کی فروخت پر تیزی سے کام کررہے ہیں٭ جدہ (اے پی پی) سعودی پولیس نے نا جا ئز ذرائع سے 18 ہزار ریال اور 6 کلو سونے کے زیورات رکھنے والے یمنی شہری کو گرفتار کر لیا٭نئی دہلی (اے پی پی) بھار تی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس اہلکاروں نے 7نکاتی مطالبات پورے کرانے کیلئے بھوکے رہ کر ڈیوٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ٭ گیتیگا (اے پی پی) برونڈی میں80 غیرمسلم حلقہ بگوش اسلام ہوگئے ٭تہران (نیٹ نیوز) ایران کی سرحد کے قریبی علاقوں میں افغانستان کی ڈیموں کی تعمیرو توسیع پر تہران نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ٭ و یٹیکن سٹی ( نیٹ نیوز ) پادریوں کی جانب سے جنسی ہراساں کی گئی خواتین سامنے آگئیں ہیں اور انہوں نے پہلی بار اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا واقعات پر کھل کر بات کی ہے ٭ انقر ہ ( نیٹ نیوز )حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں 14افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔