جنیوا(نیٹ نیوز)عالمی ادارے کریڈٹ سوسی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے 2020ئمیں کورونا وبا کے باوجود 50 لاکھ لوگ لکھ پتی ہوئے ہیں۔٭میلان (اے ایف پی) جی 20کے وزارئے محنت نے اجلاس میں عورتوں کو ملازمت کے برابر مواقع اور تنخواہیں بہتر کرنے پر زور دیا ہے ۔٭لندن (اے ایف پی) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے سوا سال کے عرصے میں پہلی بار شاہی محل میں وزیراعظم بورس جانسن کیساتھ ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میانمار کے ساتھ فوجی تعلقات اور تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔٭ برلن(این این آئی)جرمن وزیرخارجہ نے برلن میں مجوزہ لیبیا کانفرنس سے قبل امید افزا توقعات کا اظہار کیا ہے ۔٭ریاض (این این آئی) امریکی پائلٹ کی دوران پرواز تیز طوفان کی زد میں آنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکی وفاقی حکومت انڈین بورڈنگ سکولوں میں ماضی میں ہونے والے شرمناک واقعات کی تفتیش کرائے گی۔٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی کامیڈین جمی کمیل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیڈی شوز کیخلاف تحقیقات کرانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔٭ڈھاکہ (آن لائن )انٹرنیٹ پر مقبول بنگلہ دیش کے معروف عالم دین احمداﷲ نے فتویٰ دیاہے کہ فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے ۔٭ریاض(این این آئی ) سعودی حکومت نے بحر الاحمر کے کنارے واقع شوشا جزیرے پر دنیا کا سب سے بڑا مرجانی پارک تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔٭قاہرہ(این این آئی) مصر کی ایک فوجی عدالت نے خاتون کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عراقی شوہر اور اجرتی قاتل کو سزائے موت سنادی۔٭نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ایران میں سول سوسائٹی، وکلا اور انسانی حقوق کارکنوں کو جبری قید اور دھمکانے جیسے اقدامات کا سامنا ہے ۔٭تہران (این این آئی) امریکہ، ایران پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد کردہ 1040 پابندیاں ہٹانے پر رضامند ہو گیا۔٭ واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کے ریپبلکن رکن سینیٹر ٹام کاٹن نے کہاہے کہ قاتل گینگ کے سرغنہ کو ایران کا صدر چنا گیا۔٭ سویانا(این این آئی) آسٹریاکے وزیرخارجہ الیگزینڈرشالنبرگ نے یمن سے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کے شہروں اور شہری اہداف پرحملوں کوناقابل قبول قراردیا ہے۔٭ مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی ) اسرائیل کا ایک وفد فلائٹ آپریشن کی بحالی پر مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گیا،وفد دو طرفہ فضائی سروس کی بحالی اور تیاریوں پر بات چیت کریگا۔٭نیویارک (این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یونانی حکام پر مہاجرین کی جبری واپسی اور ان کے ساتھ باقاعدہ ناروا سلوک کا الزام عائد کیا ہے ۔٭ہانگ کانگ سٹی(این این آئی)نئے نیشنل سکیورٹی قانون کے تحت ہانگ کانگ کے جمہوریت حامی اخبار ایپل ڈیلی کیخلاف ایکشن لینے پر اخبار نے اپنی اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے پہلے 2ڈیجیٹل بینکوں کیلئے پرمٹ جاری کیے جانے کی منظوری دے دی۔٭ نیویارک(اے ایف پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29ویں بار ایک قرار داد پاس کی ہے جس میں امریکہ کی جانب سے کیوبا پر پابندیوں کی مذمت کی گئی ہے ۔٭تہران(نیٹ نیوز)ایرانی پریس ٹی وی سے منسلک پی ٹی وی نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ملکی جوہری توانائی کے ادارے کی عمارت پر حملے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے تاہم ایرانی حکام نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے ۔