لندن (اے ایف پی) برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کو انڈا مارنے والے بریگزٹ کے حامی نوجوان کو 28 روز قید کی سزا سنا دی گئی۔٭سٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن میں عالمی فوجی مشقوں کے دوران ایک سویڈش فوجی ہلاک ہو گیا۔٭کوچی (اے ایف پی) کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے میں شہید بھارتی طالبہ کی میت وطن پہنچ گئی۔٭ عمان(اے ایف پی )اردن کے شاہ عبداﷲ ثانی نے وزیر اعظم رومانیہ کی جانب سے سفارتخانہ اسرائیل سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان پر دورہ منسوخ کردیا۔٭واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ وینزویلا میں روس کے کردار پر خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔