برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیئم میں قیدیوں کو چھڑانے کے لیے ہیلی کاپٹر ہائی جیک کرلیا گیا۔ ٭ابو جا( نیٹ نیوز) نائیجیریا میں پولینڈ کے آشوٹز میموریل کے ڈائریکٹر نے توہین مذہب کے جرم میں 13سالہ بچے کی جگہ سزا کاٹنے کی پیشکش کردی۔ ٭بیروت(نیٹ نیوز) لبنان کے نو منتخب وزیراعظم مصطفیٰ ادیب کابینہ کی تشکیل میں تعطل کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔٭ تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے ’’وحشی‘‘ قرار دے دیا۔٭ جالندھر (نیٹ نیوز) زر عی ترمیمی بل پر بی جے پی کے ساتھ عدم اتفاق کے تناظر میں اکالی دل نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے ساتھ اپنے 22سالہ تعلقات توڑ لیے ہیں ۔٭بیجنگ( آن لائن )چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا میڈیا رجسٹریشن سروس پلیٹ فارم کھول دیا گیا ۔٭نیویارک(آن لائن)کویت نے ایران کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کے احترام اور برابری کی بنیاد پر اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر مذاکرات کی دعوت دیدی۔٭آگرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایودھیا میں بابری مسجد پر قبضے اور مندر کی تعمیر کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے متھرا میں تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کو بھی شری کرشنا کی جنم بھومی قرار دیکر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں 5 ہزار مکانوں کی تعمیر کا حکم دیدیا۔ ایک اور فلسطینی شہری سے جبرا اس کا مکان مسمار کرا دیاگیا، جس سے 20 افراد بے گھر ہوگئے ۔٭ دوحا (این این آئی) قطر نے عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی کونسل کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔٭ نیویارک(آن لائن)متحدہ عرب امارات نے ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی خرید اری کے لیے امریکہ کو سرکاری طور پر درخواست دے دی ۔٭بیروت (نیٹ نیوز) اسرائیلی ٹی وی کے مطابق لبنان اور اسرائیل میں آئندہ ماہ سمندری حدود کا معاہدہ ہونے کی توقع ہے ۔٭نیویارک(نیٹ نیوز)جاپانی وزیر اعظم نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کیلئے امادگی ظاہر کردی۔٭ واشنگٹن(آن لائن) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد گروپ قرار دینے پر غور شروع کر دیا ۔٭ سنگاپور (نیٹ نیوز)سنگاپور قومی شناختی نظام میں چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالا پہلا ملک بن گیا۔٭ بنکاک( آن لائن )تھائی لینڈ میںبس اور ٹریلر میں تصادم سے 7 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوگئے۔٭انقرہ (آن لائن) ترکی کی ایک عدالت نے 2014 میں کردوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی وجہ سے 80 سے زائد افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔٭ویانا(آن لائن) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں جنرل کانفرنس کی مرکزی کمیٹی کی صدارت کے لیے سعودی عرب کو منتخب کیا گیا ہے ۔٭ لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی قطب شمالی کے بحر منجمد شمالی میں برف پر احتجاج کرنے پہنچ گئی۔٭نئی دہلی(کے پی آئی) انجینئر رشیدکی اہلخانہ سے 14ماہ بعد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات ہوئی۔٭ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں غلاف کعبہ فیکٹری،حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری عوام کیلئے کھولنے کی منظوری دیدی گئی۔٭الخلیل (اے ایف پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں قدیم کنواں منہدم ہونے سے 6 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔٭لوم (اے ایف پی) افریقی ملک ٹوگو کے وزیراعظم کومی سیلوم نے اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا۔ انقرہ( آن لائن )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جو قوم اپنی مادری زبان کو فراموش کردیتی ہے وہ دیگر اقدار سے بھی محروم ہو جاتی ہے ۔