بنکاک ( نیٹ نیوز ) تھائی بادشاہ نے شیطانی اعمال کی وجہ سے اپنے محل کے 7 سینئرحکام کو فارغ کر دیا ۔٭ماسکو ( اے ایف پی ) روسی صدر ولا دیمیر پو ٹن نے کہا ہے کہ روس اگلے 5سال کے دوان افر یقی ملکوں کے ساتھ اپنی تجارت 2گنا کرنا چا ہتا ہے ۔٭برلن ( نیٹ نیوز ) جرمن شہر ہافل برگ میں دنیا کے معمر ترین مرد گستاف گیرنیتھ 114 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔٭اوا گا دوگو (اے ایف پی ) افر یقی ملک بر کینا فاسو میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں 6فوجی ہلاک اور 5زخمی ہو گئے ہیں ۔٭دمشق(این این آئی)شامی صدر بشارالاسد نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ا ردوان کو چور قرار دے دیا ہے اور ان پر الزام عا ئد کیا ہے کہ ا نہوں نے پہلے فیکٹریاں لوٹیں ، گندم اور تیل چوری کیا اور اب شامی اراضی کو چھین رہے ہیں۔٭ کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ٹرائل کے دوران ملک کے اٹارنی جنرل نے کہاہے کہ نجیب رزاق نے ایسے کرپشن کی جیسے وہ شہنشاہ ہوں۔