بنکاک (اے ایف پی) تھائی عدالت نے فوج پر سخت تنقید کرنیوالی جمہوریت پسند سیاسی جماعت فیوچر فارورڈ پارٹی کو تحلیل کر دیا۔٭پونا (اے ایف پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں خواتین کیلئے بسوں میں بنائے گئے موبائل ٹوائلٹ متعارف کرا دئیے گئے ۔٭ لندن(نیٹ نیوز) کالعدم دہشت گرد تنظیم آئی ایس کی ایک ہمدرد صفیہ شیخ نے لندن میں سینٹ پال کیتھیڈرل کو خودکش حملے میں بم سے اڑانے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے ۔ ٭کابل (آن لائن)افغانستان میں فورسز نے دھماکہ خیز مواد کے گیارہ آلات کو نا کارہ بنا دیا ۔٭ لندن (این این آئی) پاناما کے ساحل پر گھریلو ساختہ نیم آبدوز کشتی سے 5 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔