لاہور(عمران راج )سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق گلوکاری کے میدان میں جلد اپنا میوزک ویڈیو لانچ کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق شوبز میں انٹری کی وجہ سے باپ بیٹے میں اختلافات بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ بزل مشتاق کو دیگر قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی سپوٹ حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ذرائع کے مطابق بزل مشتاق گزشتہ کئی ماہ سے گلوکاری کی تربیت حاصل کررہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے گیتوں پر مشتمل البم بھی تیار کرلی ہے۔مشتاق احمد ان دنوں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بالولنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور وہ دین کی تبلیغ کرنے والی جماعت کے سرگرم رکن بھی ہیں اوربزل مشتاق ان کا اکلوتا بیٹا ہے جو اپنے خاندان کا پہلا فرد ہوگا جو گلوکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔