کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) ناسا کے جدید ترین خلائی جہاز نے حال ہی میں پہلی مرتبہ زمین کی جانب مریخ کی آواز ریکارڈ کرکے ارسال کی ہے جو وہاں ہوا چلنے کی باعث پیدا ہورہی تھی۔یکم دسمبر کو ناسا کو انسائٹ خلائی لیبارٹری کی جانب سے مریخی آواز کی فائل موصول ہوئی ۔ اگرچہ اس خلائی جہاز کو آواز ریکارڈ کرنے کیلئے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس میں مریخی زلزلوں، فضائی تحقیق، ہوائی دباؤ اور موسم کا احوال معلوم کرنیوالے جدید ترین آلات نصب ہیں تاہم آڈیو فائل بھی موصول ہوگئی ۔انسائٹ سائنس ٹیم کے رکن ٹام پائک نے کہا کہ آواز آسانی سے ریکارڈ ہوگئی جو سننے میں کچھ عجیب بھی لگتی ہے ۔ ناسا نے آواز کی فائل میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسے ویسے ہی جاری کیا ہے لیکن اسے سننے کیلئے ہیڈ فونز اور ووفر کی ضرورت ہوگی۔