کیپ ٹائون( سپورٹس ڈیسک )سابق جنوبی افریقن سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز پہلی مزانسی سپر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ٹشوان سپارٹنز فرنچائز کی قیادت کریں گے ۔مزانسی سپر لیگ کا آغاز آ ج سے شروع ہو گا جس میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ڈی ویلیئرز کے مطابق ٹشوان سپارٹنز کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز بات ہے ، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔