لندن( نیٹ نیوز) مشہورِ زمانہ برطانوی اداکار روان اٹکنسن بالمعروف مسٹر بین نے اپنا کردار ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسٹربین نے 30 سال بعد انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں خود ’’مسٹر بین‘‘ کا کردار ادا کرنے سے پریشانی اور دباؤ کا سامنا رہا۔ برطانوی سٹار نے مسٹر بین کا کردار اس وقت بنایا جب وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہے تھے ۔ روان اٹکنسن نے اس کردار کو سال 1990 میں ہی ٹی وی پر متعارف کرایا جو سال 1995 تک چلتا رہا۔ ٹی وی سیریز مسٹر بین کو دنیا بھر 245 خطوں میں فروخت کیا گیا جس کے مذاح کو خوب پسند کیا گیا تاہم 30 سال بعد روان اٹکنسن نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کردار کو نبھانے میں مزہ نہیں آیا ۔ اٹکنسن کے مطابق وہ اب مسٹر بین کی اینیمیٹڈ فلم بنارہے ہیں، ان کے لیے فلم میں پرفارمنس سے زیادہ صرف آواز کی پرفارمنس دینا زیادہ آسان ہے ۔