لاہور (سپیشل رپورٹر) مصطفٰی آباد کے علاقہ میں پولیس نے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو مقامی افراد کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ دھرم پورہ پل کے قریب نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔پولیس نے ایدھی ایمبولنس کے زریعے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔