بنکاک(اے ایف پی) پہلی بار ایک مخنث مس یونیورس بننے کے قریب ہے ، جو کہ مس یونیورس کے انتخاب کیلئے سجنے والے میلے کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا۔مس سپین اینجلا پونس ’’پیدائشی طور پر خاتون‘‘ کی پالیسی تبدیل ہونے کے بعد اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔مس یونیورس کا مقابلہ کل تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہو گا۔27 سالہ مس سپین نے کہا کون ہے جو تعصب سے متاثر نہیں ہوتا اور جسے بدزبانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔اینجلا نے امریکی صدر ٹرمپ پر بھی سخت تنقید کی جن کی انتظامیہ خواجہ سراؤں کو فوج میں بھرتی کرنے پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔اینجلا سپین میں خواجہ سرا بچوں کی فاؤنڈیشن کیساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔