سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ نے لوک سبھا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل 370کو جب تک بحال نہیں کیا گیا مقبوضہ وادی میں امن نہیں ہوسکتا۔آج بھی بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جعلی پولیس مقابلے جاری ہیں۔مقبوضہ وادی میں کوئی امن نہیں ۔جب تک 5اگست 2019کا اقدام واپس نہیں لیا جاتا امن ممکن نہیں۔مودی حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔