کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ بڑھ کر چار ماہ کی بلند سطح پر آگئے ، جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے رنگٹ کی شرح تبادلہ اور پام آئل کا ذخیرہ میں کمی آنا ہے ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کے لیے پام آئل کی ترسیل کے سودے 1.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 2416 رنگٹ (611.96 ڈالر ) فی ٹن طے پائے ۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 76,630 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔