مکرمی جیسے کے پاکستان کے سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتاری کے وارنٹ آئے روز جاری ہو رہے ہیں۔ خان کے سپورٹر اور سرکار کی ملازم پولیس کے درمیان کشیدگی ہوتی رہتی ہے کبھی پولیس زخمی تو کبھی سپورٹر اگر حالات کنٹرول سے نکل جاتے ہیں تو کراچی حیدرآباد سکھر روالپنڈی ملتان بھاولپور رحیم یار خان سمیت مختلف ڈیویژنز میں ہڑتالیں روڈ بند ہوتے ہیں سپورٹر کے طرف سے تو سکول یونیورسٹی جانے والا طالبِ علم پریشان کوتا ہے۔ کبھی ٹرانسپورٹ بند کبھی راستے بند میں بحثیت ایک پاکستانی شہری حکومت پاکستان و اپوزیشن جماعت سے درخواست کروں گا کہ اپ کے ذاتی انا و سیاسی جنگ کو ٹیبل پر حل تلاش کریں عوام الناس غریب ، مزدور ،ملازم و طلبہ کو پریشان نہ کریں برائے کرم اپنے معاملات بیٹھ کے حل کریں۔تو کبھی ٹوئیٹر میں سیاستدانوں کے درمیان میدان ای جنگ بنا ہوتا ہے عوام کو صرف پریشانی نصیب ہوتی ہے برائے مہربانی عوام کو سکون مہیا کریں۔(فیضان شفیق جمالی،کراچی)