اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان پریمئر لیگ (GBPL) کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں چھ فرنچائزٹیمیں حصہ لیں گی جن کے کپتان اور کھلاڑیوں کی اکثریت قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ہوگی، پریمئر لیگ کا پہلا پرومو میچ کل فیصل ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ لیگ میں شامل چھ فرنچائز ٹیموں میں گلگت مارخور، ہنزہ راکس،فری میڈو لیپرڈ،پھنڈر ٹائیگرز، کے ٹو ڈائمنڈز اور جی بی لیجنڈز شامل ہونگی،ان فرنچائزز میں ہر ٹیم کا کپتان پاکستان کا نیشنل کرکٹر ہوگا۔ پرومو میچ کے موقع پر گلگت بلتستان پریمئر لیگ کی تعارفی تقریب بھی منعقد کرائی جائے گی۔