چھ ستمبرعسکری اعتبار سے نا قابل فراموش اور قابل فخر دن ہے جوایک زندہ قوم کی حب ا لوطنی کو چیلنج طور پر یاد رکھا جائیگا ۔سترہ روز جاری رہنے والی اس جنگ میںپاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا ۔ پاکستان نے بہت ہی کم جنگی ساز و سامان کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی جو اسے تا ابد چھٹی کا دودھ یاد دلاتی رہے گی ۔ بلا شبہ اس جنگ میں مادر وطن کے بہادر اور غیور سپوتوں نے اپنی بہادری سے اسے ایک با وقار اور لاز وال استقلال کا استعارہ بنا دیا۔چھ ستمبر تجدید عہد کا دن ہے کہ آج کشمیر سمیت ہماری ملکی سرحدیں اور اندرونی معاشی و دفاعی حالات کے پیش نظر ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وطن عزیر پر کھبی بھی خطرات کی دھوپ نہیں پڑنے دینگے۔اپنے قومی فرائض سے آنکھیں نہیں چرائیں گے۔( امتیاز یٰسین فتح پور)