مکرمی! منشیات کی لت نے بڑی خاموشی سے ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے مگر کوئی بھی اس جانب اپنی توجہ مرکوز کرنا گوارا نہیں کرتا۔نشے کی عادی افراد نشہ پورا کرنے کے لئے چوک و چوراہوں پر یا تو بھیک مانگتے ہیں بصورت دیگر چوری چکاری کرکے ان سے حاصل ہونے والے پیسوں سے نشہ خریدتے ہیں،ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں شہر کے ایک خدمت گار ہیروحاجی محمدزاکر محمدحسنی صاحب نے شہر کے لگ بھگ چالیس نشے کے عادی افراد کو اپنے خرچے پر کوئٹہ شہر میں نشہ ترک کروانے کیلئے علاج معالجے کے غرض سے بھیج دیا،اس کارخیر کا بانی سمیت پوری ٹیم داد و تحسین کا مستحق ہے۔شہر کے تمام تر مکتبہ فکر سے منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے موثر اور توانا آواز بلند کرنے کا مطالبہ ہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ (محمدزکریا ناروئی،نوکنڈی چاغی بلوچستان)