منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5دکانداروں کو 10ہزار جرمانہ کر دیاہے اور چند گھنٹے تھانہ میں بند بھی رکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ملک وال راجہ محمد سلیم نے گزشتہ روز بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ دکانداروں کو حراست میں لے کر تھانہ میں بند کرا دیا بعد ازاں انہیں دو دو ہزار روپے جرمانہ کر کے وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا ، اے سی نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ مین بازار میں لگائی گئی سرخ لائن سے آگے کوئی دکاندار اپنا سامان نہ رکھے ناجائز تجاوزات پر بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔