مکرمی ! موبائل کمپنیوں کی طرف سے صارفین کے لیے نت نئے اور دلکش لیکچرز کو دیکھ کر تو نہ چاہنے والا بھی موبائل فون استعمال کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔۔ موبائل فون نے بچوں کو والدین سے دور کر دیا ہے۔ پاکستان میں 70% نوجوان موبائل فون کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے بھی مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔اور موبائل فون بھی ایک ٹیکنالوجی ہے۔ اس چھوٹے سے آلے نے ہمارے خیالات، ہمارے اظہار و معاملات، ذہن و قلب اور سکون سب کو بدل ڈالا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ اینڈرائڈ انقلاب کے حالیہ دور میں ہمارے پڑھے لکھے، باشعور اور سنجیدہ طبقہ نے بھی اپنی تہذیب کو فراموش کر دیا ہے۔ انسان کی شرافت اور مترنم کو بھی ختم کر دیا ہے۔ یہ بھی مغرب کی بہت بڑی چال ہے، لیکن اس لت سے معاشرے کو نکالنے کیلئے سب سے پہلے تو معاشرے کو اس کے مثبت اور منفی پہلو کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے۔ ہمیں بنیادی طور پر تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی دینی پڑے گی۔ (سیماب افضل)