مکرمی !بھارت میں ہونیوالے الیکشن کے نتائج آ چکے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی عین امنگوں کے مطابق مودی کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی اور مودی ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے، مودی کی پارٹی کے جیتنے کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں ایک بار پھر پریشان ہیں کیونکہ بی جے پی ہمیشہ پاکستان دشمنی اور اقلیتوں پر مظالم کا یجنڈہ رکھتی ہے اس کا ثبوت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا نے دیکھا، کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی کی جانب سے اشتعال انگیزی ہوتی ہے، کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے پیلٹ گن کی فائرنگ سے کشمیریوں کی بینائی چھینی گئی ،بھارت میں گائے کے ذبیحہ کے الزام میں مسلمانوں کو ذبح کرنے کے واقعات بھی ہوئے، بھارتی جیلوں سے پاکستانیوں کی لاشیں آئیں اور ہمارے وزیر اعظم نے ابھینندن کو واپس کیا، بلوچستان سمیت وطن عزیز کے دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی وتخریب کاری میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کو دہشت گرد ریاست ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔ (مہر اقبال انجم)