نئی دہلی (این این آئی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی پنڈت اور سابق وزیراعلی گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو مرتبہ گجرات کے وزیراعلی رہنے والے 92 سالہ کیشو بھائی پٹیل کو سانس لینے میں دشواری کے باعث احمد آباد کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ، کورونا کی کوئی علامات موجود نہ ہونے کے باوجود ستمبر میں بی جے پی کے سینئر رہنما کیشو بھائی کا کورونا کا نتیجہ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیشو بائی پٹیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشو بائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان سیاسی ورکرز کی تربیت کی، ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔