سڈنی (سپورٹس ڈیسک) میلبورن سٹروم نے اپنا دوسرا لگاتار نیشنل رگبی لیگ گرینڈ فائنل جیت لیا، میلبورن سٹروم نے پینرتھ پینتھرز کیخلاف 26-20 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ سڈنی کے 80000 گنجائش والے اے این زیڈ سٹیڈیم میں 37303 شائقین کے سامنے کھیلا گیا ۔ میلبورن سٹروم کے 37 سالہ کپتان کیمرون سمتھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 پوائنٹس سکور کئے ۔