اوکاڑہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹرر)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کے سرکاری سکول کے عملہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک کئے بغیر چھٹی کے بعد کمروں کوتالے لگادئیے ، 5سالہ بچی کمرے میں بندرہ گئی ، ورثا بچی کی تلاش کے لئے مارے مارے پھرتے رہے ، نواحی گاؤں کوٹ محمد حسین کے اﷲ دتہ کی پانچ سالہ بیٹی اُم حبیبہ کے گھر نہ پہنچنے پر والدین تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے بالآخر جب والدین اور دیگر اہل علاقہ نے سکول کے چوکیدار سے کلاس روم کھلوایا تو بچی دھاڑیں مار کر رو رہی تھی۔