بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے بیجنگ میں ایک تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کیلئے چین کی کوششوں کی مکمل فتح کا اعلان کیا، چین کے صدرشی جن پنگ کی قیادت کو پچھلے 8 سالوں میں تقریبا 100 ملین افراد کو غربت سے نجات دلانے کا سہرا جاتا ہے ۔چین کے دیہات میں ہر سال فی کس آمدنی 1.52ڈالر تھی، چین نے غربت ختم کرنے کی پالیسیز پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔