مکرمی! ہمارے معاشرے میں منشیات کا کاروبا ر عروج پر ہے ۔ آج کے جدید دور میں نوجوانوں میں آئس کا بڑھتا رجحان باعث تشویش ہے کہ یہ نشہ کھلے عا م نہ صرف لڑکے استعمال کر رہے ہیں بلکہ لڑکیاں بھی اسکی طرف راغب ہیںجو ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے، منشیات جیسی برائی میں پڑ کر نوجوانوں کا رجحان چوری، زنا کاری اور شراب جیسی کئی اور برائیوں کی طرف بڑھتا چلا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے متعلقہ ادارے بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔اور منشیات سے عادی افراد قانون کو بھی پس پشت ڈال کر اپنے آپ میں مست رہتے ہیں۔میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ منشیات کی روک تھام کیلئے واضح اور جامع پالیسی مرتب کرے اور اس ہر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور منشیات فروشوں کے گر د بھی گھیرہ تنگ کرکے انکو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے ۔ (سیدہ نبیلہ فاطمہ، راولپنڈی)