مکرمی !یوں تو امریکی حکومت اور عوام اپنے آپ کو انسانی حقوق، جمہوری روایات، آزادی نسواں اور اظہار رائے کی آزادی کا علمبردار سمجھتے ہیں۔دنیا بھر کو امن اور خوشحالی کا بھاشن دیا جاتا ہے۔ لیکن افسوس ان ساری مہذب روایات کا نفاذ صرف امریکہ اور یورپ تک ہی محدود ہے۔ باقی دنیا کو یہ امن کے داعی آج بھی وحشی سمجھتے ہیں اور تیسری دنیا کے ممالک کی ان کے لیے غلاموں جتنی اہمیت ہے۔ یہاں جمہوریت اور انسانی حقوق کی کوئی قدر نہیں۔جہاں آمریت ان کے حق میں بہتر ٹھہری وہاں جمہوریت کا تختہ الٹ دیا۔وسائل کی لوٹ مار کے لیے تہذیب کا گلہ گھونٹ دیا۔ آج جب امریکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کے لیے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اور ایران کی تباہی کے لیے پر تول رہا ہے تو سمجھ میں آتا ہے کہ تہذیب یافتہ دنیا نظر کا دھوکہ ہے۔ آج بھی چلتی طاقتور کی ہی ہے۔ (چوھدری راشد منہاس، موضع رندھیر تحصیل کھاریاں)