ابوجا(نیٹ نیوز) نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیش امام سمیت 18 نمازی شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔ نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے علاقے مزاکوکا کی ایک مسجد میں نماز فجر کے دوران مسلح افراد گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملہ آوروں کا تعلق اقلیتی شدت پسند گرپ فولانی سے بتایا جاتا ہے جو اس سے قبل بھی گاؤں پر حملوں اور لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں۔