مکرمی!یوں تو کراچی بہت سے مسائل سے جکڑا ہوا ہے۔یہاں ہر کوئی اپنی سیاست کر کے اپنی حکومت چلانا چاہتا ہے۔مگر اس روشنیوں کے شہر کراچی میں کوئی کام کرنا نہیں چاہتا۔ چاہے وہ صفائی کا کام ہو یا سڑکوں کا۔صحت کا معاملہ ہو یا بنیادی ضرورتوں کا۔کراچی بالکل ایک لاوارث شہر بن گیا ہے۔یہاں کی سڑکیں گٹر کے پانی سے بھری رہتی ہیں۔چنگچی،رکشے ،بس وغیرہ جس کا جہاں دل چاہتا ہے گاڑی روک کر مسافروں کا اتار چڑھاتا ہے۔پھل، سبزی والے جس کا جہاں دل کرتا ہے اپنا ٹھیلہ لگا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ان سب کی وجہ سے راہ گیروں کو بھی بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سڑکوں پر ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔جس کی وجہ سے سڑک مچھلی بازار کا روپ اختیار کر لیتی ہے۔یہ سب ماحول،انسانی ذہنوں اور رویوں کو شدید متاثر کر رہا ہے۔جس کی وجہ سے ڈریشناور اینزاٹی بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔میری متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ نظام کو بہتر بنانیکے لئے فوری اقدام کریں اور کراچی کو ایک بہترین اور خوبصورت شہر بنائیں۔ (عائشہ اسلم کراچی)