لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ کے چھٹے روز تین میچ کھیلے گئے ۔ دن کے پہلے مقابلے میں ، اسلام آباد نے آزاد جموں و کشمیر کو 4-0 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے عثمان رمضان نے دو ، اظہر اللہ اور عدیل احمد نے ایک گول کیا۔ دوسرا میچ ایم پی سی ایل اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا۔ ایم پی سی ایل نے 2-1سے جیت لیا۔دن کے آخری میچ میں پی اے ایف نے کے پی کے کو 3-2 سے ہرا دیا۔آج جمعرات کو دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے ۔