لاہور(سپیشل رپورٹر ) نواں کوٹ میں سگا ماموں اغوا کار نکلا ،16سالہ بھانجی کو بدکاری کے لیے اغوا کرکے قصور لیکر جانے والا ملزم نواں کوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواں کو ٹ کی رہائشی 16سالہ مغویہ س کو اس کے سگے ماموں ممتاز بدکاری کے لیے اغواکرکے قصور لے گیا تھا،ملزم چھٹیاں گزارنے کے بہانے اپنی بہن کے گھر نوانکوٹ رہنے کے لیے آیا ہوا تھا، ملزم اپنی بہن کے گھر قیام کے دوران اپنی سگی بھانجی کوورغلاتارہا اور اغوا کرکے قصور چلا گیا ، مغویہ کے ورثا نے نواں کوٹ میں مقدمہ درج کروا رکھاتھا ، انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے مغویہ س کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیاگیا ۔