سرینگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں سرکاری نوکریوں کے نئے قانون کو کشمیریوں کی توہین قرار دیدیا۔نئے قانون کے تحت جونیئر اسسٹنٹ اور چپراسی جیسی صرف نچلے درجے کی نوکریاں مقبوضہ کشمیر کا مقامی ڈومیسائل رکھنے والے افراد کیلئے مختص کی گئی ہیں جبکہ دیگر تمام نوکریاں پورے بھارت کے شہریوں کیلئے ہونگی۔