واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے تحقیقاتی رپورٹ میں اپنے والد ٹرمپ کو بری الذمہ قرار دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔ایوانکا نے اپنی ٹویٹ میں ابراہم لنکن کے معروف مقولے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا سچ بدنامی کیخلاف بہترین دفاع ہے ۔ انہوں نے اپنے والد کی ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کوئی نتیجہ نہیں، کوئی رکاوٹ نہیں، میں مکمل طور پر بری الذمہ ہوں۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے بھی متعدد ٹویٹس میں خوشی کا اظہار کیا اوربعض میڈیا ہاؤسز پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔