نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمنگ امین کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک ای میل کے ذریعے وابستہ افراد کو اس بات سے آگاہ کیا۔ سابق سی ای او رہول جوہری نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ہیمنگ امین کو بی سی سی آئی کا عبوری سی ای او مقرر کیا ہے ۔