لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کرکٹ کے نامور ستاروں پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے ۔ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے پہلے ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثنائمیر اور بازید خان شامل ہیں۔33میچوں پر مشتمل ایونٹ کا افتتاحی میچ آج سہ پہر3 بجے ناردرن اور خیبرپختونخواکے درمیان کھیلا جائیگا۔