آکلینڈ (92 نیوزرپورٹ) پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی، نیوزی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے 18سال بعددورہ پاکستان کی تصدیق کردی،ڈیوڈ وائٹ نے کہاہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں، پی سی بی اور حکومتی ایجنسیز کے ساتھ مل کر دورہ پاکستان پر کام کررہے ہیں ۔ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اب تک سب اچھا ہے اور ہمیں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے ۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے ۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ نے آخری بار 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، کیویز کو 2003 میں ون ڈے سیریز میں پاکستان نے وائٹ واش کیا تھا۔