لاہور،حافظ آباد،نوشہرہ ورکاں،بھیرہ(سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)حافظ آباد کے نواحی قصبہ نبہ کے خالقداد بکھر کی گھر میں اپنی بیوی فرزانہ سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر اس نے مشتمل ہو کر اس پر فائرنگ کر دی اورموقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔دریں اثنا حافظ آباد کے نواحی گاؤں ونی میں میں 10سالہ بچے کو نامعلوم ملزموں نے پھندا دیکر ہلاک کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ علاوہ ازیں نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں تھابل دوچھہ میں کرکٹ تنازع پر فائرنگ سے 28 سالہ فیصل شدید زخمی ہو گیاجو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ادھر ڈیفنس بی کے علاقے میں خالی پلاٹ سے نومولود بچی کی لاش برآمدہوئی ۔