سنگا پور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم نے سنگاپور میں منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔سنگاپور میں ہونے والی ’ون واریرسیریز 10‘ کے مقابلے میں انیتا نے اسٹونیا سے تعلق رکھنے والی میری ریومٹ کو شکست دے کر فائٹ اپنے نام کی۔پاکستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا مخالف کھلاڑی کو 01-02 سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم نے 2017 میں مکسڈ مارشل آرٹس کی تربیت لی تھی۔