مکرمی ! ہم ٹاون شپ بلاک نمبر 16بی ون کشمیر پارک کے سینکڑوں مکینوں نے ڈائریکٹر جنرل PHA جواد احمد قریشی سے پر زور اپیل کی ہے کہ کشمیر چلڈرن پارک میں کئی ماہ سے خراب لائٹس درست کی جائیں ان کی جگہ LED لائٹس لگائی جائیں اس وقت سیکٹر بی ون کا یہ سب سے بڑا چلڈرن پارک اندھیرے میں ڈوبا پڑا ہے ۔پارک میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ بچوں اور خواتین نے پارک میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ پارک میں نشئیوں اور بدمعاش افراد کی وجہ سے علاقہ کے مکین سخت پریشان ہیں لہذا ہم اپیل کرتے ہیں کہ ڈی جی صاحب ذاتی طور پر نوٹس لیتے ہوئے پارک کو روشن کروائیں۔ (محمد سرفراز خان و اہلیان ٹاون شپ)