لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی نقدی،زیورات لوٹ لئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹائون میں عباس کے گھر سے 7لاکھ 15ہزار نقدی،زیورات و دیگر اشیا ۔جنوبی چھاؤنی میں آصف کے گھر سے 8لاکھ نقدی،پرائز بانڈ اور زیوارات، گڑھی شاہو میں عامر اور فیملی سے 2لاکھ 25ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شفیق آباد میں شہباز اور فیملی سے 1لاکھ 10کی نقدی و زیوارات، اقبال ٹاون میں خاور سے 50 ہزار،پرانی انارکلی میں مستقیم سے 35 ہزار نقدی موبائل اور گوالمنڈی میں یاسر سے 20ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا۔ چور سرور روڈ اور گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد اور مصطفی ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔