ماسکو( آن لائن )واشنگٹن نے تہران کیخلاف تل ابیب کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔روس نے موجودہ صورتحال میں امریکہ پر میزائل تان لئے ،سمندر میں فوجی بیڑے تعینات کردیئے ، جاپانی سمندری حدود میں بمبار طیاروں کی اڑان جاری ہے ،روسی جنرل جینیڈی زیڈ کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی یا خطرے میں وطن کے دفاع میں دیر نہیں کر ینگے ،تفصیلات کے مطابق روس نے آرمڈ فورسز کو حکم دیا ہے کہ ایڈوانسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی جاپان کی سمندری حدود میں واقع کرلی جزیرے پر پہنچا دیا جائے ، امریکہ اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں اترنے کا اعلان کر چکا ہے اور مڈل ایسٹ کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روس نے بھی اپنی آرمی کو ہائی الرٹ رہنے اور سمندری حدود میں پروازیں کرنے کا آرڈر دے دیا ہے ۔جنرل جینیڈی زیڈکو جو کہ روس کی ایئر ڈیفنس کے علاقائی کمانڈر ہیں نے بذات خود s-300v4 میزائل لانچر کا معائنہ کیا۔ روس نے جاپان کی سرحد کے نزدیک واقع متنازع جزیرے میں اپنا نیا ایس-300 وی 4 میزائل دفاعی نظام نصب کردیا ہے روس کے اس اقدام کے بعد اس کی جاپان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔روس کی وزارتِ دفاع کے زیر اہتمام ٹی وی اسٹیشن فیزدہ نے اطلاع دی ہے کہ جزیرے اِٹروپ میں موبائل فضائی دفاع نظام نصب کردیا گیا ہے ۔