مکرمی! میں آپ کے اخبار کے توسط سے بالا حکام کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلے کی طرف دلوانا چاہتا ہوں۔ تعلیم حاصل کرنا ہر لڑکے اور لڑکی کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ مگر افسوس کہ آج تک ہمارے شہر کے ہزاروں طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے۔ گورنمینٹ ڈگری کالج نہ ہونے کی وجہ سے اس شہر اور گردونواح میں رہنے والے بہت سارے طلباء اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں۔ 21 ویں صدی جس کو ترقی اور تعلیمی دور کہا جاتا ہے اس علمی، خوشحالی اور ترقی کے دور میں بھی ہمارا شہر گورنمینٹ ڈگری کالج جیسی اہم سہولت سے آج بھی محروم ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی صاحب اور تنگوانی تحصیل سے منتخب صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے شہر میںتنگوانی کو جلد سے جلد گورنمینٹ ڈگری کالج منظور کیا جائے تانکہ اس شہر کے ہزاروں طلباء اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کر سکیں۔(نورخان بکہرانی/ تنگوانی)