وہاڑی( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ فتح شاہ کی حدودمیں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم جس کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کوریسکیو1122کی ٹیم نے ہسپتال شفٹ کردیا۔تھانہ فتح شاہ کی حدود 469 ای بی میں رشتے کے تنازع پر دوگروپوں کے درمیان گزشتہ رات تصادم ہوگیا لڑائی میں ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والی خواتین اور مردوں کو تحصیل ہسپتال بوریوالہ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار ہیں اور رشتہ کے لین دین پر ان کے درمیان کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا اطلاع ملنے پر پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم اس وقت تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ ہی پولیس تھانہ فتح شاہ نے کسی کے خلاف مقدمہ درج کیاہے پولیس ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں کی طرف سے درخوستیں موصول ہونے کے بعدملزمان کاتعین کرکے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے گی۔