گوجرانوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاک ڈاون سے قبل ہی دفعہ 144نافذ ہیں بعدازاں ڈبل سواری پہ پابندی لگائی گئی اور پولیس اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ اس دوران دکانیں نہ کھولی جائیں اور لوگ گھروں میں رہیں جس پہ پولیس نے خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف چھ روز میں 420مقدمات درج کیے اور 681افراد کو گرفتار کرکے جیل روانہ کیاگیااس میں ڈبل سواری میں 97مقدمات،بپلک ٹرانسپورٹ چلانے کے 8دکانیں کھولنے پر220اور 56دوسرے مقدمات درج ہوئے ہیں۔